لاہور: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے پر مریم نواز کو انیس جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
قومی مقاصد نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی دستاویزات جمع کرنے پر ٹرائل کے لیے 19جولائی کو طلب کرلیاہے۔
مریم نواز کے خلاف خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کے لیے درخواست قومی احتساب بیوروکیطرف سے جمع کرائی گئی احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے پر مریم نواز کو 19جولائی کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیاہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔
قومی احتساب بیورو کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی ۔ مریم نواز نے معزز عدالت کو گمراہ کیا ،مریم نواز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
سپریم کورٹ نے کہا تھا جعلسازی پر الگ سے کارروائی ہو سکتی ہے۔
نیب کے مطابق جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پرمریم نواز نیب آرڈیننس کی سیکشن تھری اے کی مجرم ہیں جس کے تحت انہیں 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔