تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

مجھے، میرے خاندان کو جیل میں ڈال دو،عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پورے خاندان اور پارٹی کو جیل میں ڈال دو لیکن عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چُھپی آمریت سے ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان میں فاشزم قائم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران کا چہرہ کیا تھا اور آج کیا ہے؟ انصاف کی بات کرنے والے کی سیاست آج انتقام کی سیاست ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں عوام کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج ملک کے حالات کو اس نہج پر لے آئے ہیں کہ ان کی حکومت کے پہلے ہی سال لوگ حکومت کے جانے کی دعا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان سُن لو، مجھے یا میرے خاندان یا پوری پارٹی کو جیل بھیج دو مگر 18 ویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »