تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

آئی سی سی کی جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری

دبئی: ورلڈ کپ 2019 میں گروپ میچز کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

حالیہ ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم بیٹسمینوں کی رینکنگ میں 4 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے جب کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق تین درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو فاسٹ بولر محمد عامر حالیہ ورلڈ کپ میں 17 وکٹیں لے کر 28 درجہ بہتری کے بعد 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی 34 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمپر پر پہنچ گئے۔

بیٹسمینوں کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی دونوں پوزیشنز پر بھارتی کھلاڑیوں کا قبضہ ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 891 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ رواں ورلڈ کپ میں 5 سنچریاں اسکور کرنے والے روہت شرما صرف 5 پوائنٹس کی کمی سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے ہی جسپریت بھمراہ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اگر آل راؤنڈرز کی ون ڈے رینکنگ کی بات کی جائے تو بنگلا دیش کے شکیب الحسن بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار پرفارمنس کے بعد بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس 9 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »