حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کی جانب سے 05جولائی یوم سیاہ کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ ڈسٹرکٹ کونسل بلڈنگ میں احتجاجی پروگرام پی پی پی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی اور جنرل سیکریٹری علی محمد سھتو کی صدارت میں انعقاد کیاگیا.
اس پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سابق عہدیداران پی ایس کے عہدیداران یو سی کے عہدیداران یو سی چیئرمینز وائس چیئرمینز وارڈز کونسلرز پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں اور جیالیوں نے بھرپور شرکت کی.
ضلعی صدر صغیر احمد قریشی نے خطاب میں کہا کہ ضیا۶ ڈکٹیٹر نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا اور اسکی باقیات آج پھر ملک کو تباہ کرنے میں لگی ہوٸی ہیں.
ضلعی جنرل سیکریثری ضلع حیدرآباد نے جیالوں کا لہو گرماتے ہوٸے خطاب میں کہا کہ نیازی تم بلاول بھٹوزرداری سے مت ٹکرانا جیالے جو کوڑوں سے اور گولیوں سے ڈرنےوالے نہیں اور جیت پیپلزپارٹی کی ہی ھوگی۔
