اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کے لیے نیب کی ٹیم کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔
نیب کی تین رکنی ٹیم نوازشریف سے تفتیش کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی، نیب ٹیم سپرٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں نواز شریف سے تفتیش کرے گی۔
واضح رہےکہ نوازشریف پر توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کو ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے، نیب ٹیم نے نوازشریف سے تفتیش کے لیے احتساب عدالت سے اجازت مانگی تھی۔