اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے زیر استعمال سرکاری مرسیڈیز بینز واپس لے لی۔
قومی مقاصد نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے نواز شریف سے سرکاری مرسیڈیز بینز نمبر جی اے ڈی 059 واپس لی جو ابھی تک ان کے زیر استعمال تھی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے سرکاری گاڑی وزیراعظم آفس نے گزشتہ سال مختص کی تھی۔
کابینہ ڈویژن نے مریم صفدر کو 28 جون کو خط کے ذریعے سرکاری گاڑی واپس کرنے کو کہا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ جس شخصیت کے لیےگاڑی مختص کی گئی تھی اس کے زیر استعمال نہیں اس لیے واپس کی جائے۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑی کی واپسی کے لیے 2 اہلکار نامزد کیے تھے۔