تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

رانا ثناء اللہ پولیس مقابلوں کا چیمپئن تھا،سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو مقابلوں میں مروایا گیا: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے رانا ثناء اللہ پولیس مقابلوں کا چیمپئن تھا، سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو پولیس مقابلوں میں مروایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ ہیں لیکن منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی شریف والوں کے لیے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نسل در نسل سیاست و حکمرانی منتقل کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا، قوم نے تیسرے آپشن کے طور پر عمران خان کو چنا ہے، عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان بدل چکا اور آئین و قانون کی حکمرانی شروع ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان سسٹم کا حصہ بن جاتا تو ان کے لیے قابل قبول تھا لیکن عمران خان نے تہیہ کر رکھا ہے نہ کرپشن کرنی ہے اور نہ کرنے دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زردای کے بے نامی دار اثاثے سامنے آئے ہیں، بے نامی دار اثاثے ایف بی آر نے اٹیچ کر لیے ہیں، اب ایسی صورت حال میں عمران خان، زرداری صاحب کو کیسے اچھا لگ سکتا ہے۔

میثاق جمہوریت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چارڈر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کا نام دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میچ فکسنگ کی سیاست کرتے رہے، باریاں فکس کر کے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا گیا۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیئے جانے پر وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت وہ ہوتی ہے جو حاملہ عورتوں کو گولیاں مارے، عمران خان عوام کے حقوق کا ضامن بن کر آیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ ہیں لیکن منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی شریفوں کے لیے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کا کسی کے ساتھ جائیداد یا کاروباری لین دین کا جھگڑا نہیں ہے، اختلاف پاکستان کے عوام کے استحصال پر ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »