تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

وزیر اعظم عمران خان سے جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج اپنے ہر مشکل مرحلے میں کامیابی سے سرخرو ہوئی ہے۔

یکم جولائی کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ جس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 مئی کو بھی ملاقات کی تھی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ یہ اہم ملاقات ایسے موقع پر ہوئی تھی جب حکومتی سطح پر اہم تبدیلیاں ہو رہی تھیں۔

گزشتہ ماہ مجموعی طور پر وزیر اعظم سے آرمی چیف کی دو ملاقاتیں ہوئیں جس میں ملک کی سیکیورٹی سمیت ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ نے کور کمانڈر کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں امن اور خوشحالی کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی۔

کانفرنس میں بھارت، افغانستان اور ایران سرحدوں پر علاقائی سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کانفرنس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »