کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔
قومی مقاصد نیوز کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 77 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 858 روپے کمی سے 66 ہزار 186 روپے پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا دو ڈالر کمی سے 1414 ڈالر کا ہو گیا۔