کراچی: سوشل سکیورٹی کے 3 ڈائریکٹرز 1 ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 15 ملازمین کو معطل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جعلی ڈگری کیس میں سوشل سکیورٹی کے 3 ڈائریکٹرز 1 ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 15 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے ان کے خلاف انکوائری کافی عرصے سے جاری تھی اور ان کو اپنی ڈگری کی تصدیق کروانے کا کہا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈگری کی تصدیق کروانے کی بجائےعدالت سے رجوع کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل سکیورٹی کے ملازمین کو عدالت کی جانب سے بھی ڈگری کی تصدیق کروانے کا کہا گیا اور 45 دن کا وقت دیا گیا اور وہ ڈگری کی تصدیق نہ کرا سکے جس کے بعد عدالت کے حکم پر ان کو معطل کیا گیا ۔
سوشل سکیورٹی کے 3 ڈائریکٹرز اور 1 ڈپٹی ڈائریکٹر پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے جعلی کی ڈگری کی بدولت ترقی حاصل کی اور ڈائریکٹر کی سیٹ پر ترقی ملی جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔
عدالت کی حکم پر ان کو معطل کیا گیا جب کے 3 ڈائیکٹرز اور 1 ڈپٹی ڈائریکٹر کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا اور باقی ملازمین کی معطلی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا، معطل کیے گئے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز میں محمد نوید( ڈائریکٹر) سائٹ ایسٹ ڈائریکٹوریٹ، محمد جمیل خان (ڈائریکٹر) سٹی ڈائریکٹوریٹ، فیصل رشید ڈائریکٹر کورنگی ڈائریکٹوریٹ، محمد خرم صدیقی( ڈپٹی ڈائریکٹر) سائٹ ویسٹ ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں۔