تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

طیارے کے پہیے میں چھپ کر سفر کرنے والا مسافر دوران پرواز گر کر ہلاک

لندن: برطانیہ میں طیارے کے اگلے پہیے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کرنے والا مسافر دوران پرواز گر کر ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے ایک گارڈن سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا ہے، عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے جہاز کے پہیے سے چھلانگ لگائی تھی۔

عینی شاہد کے بیان کی روشنی میں برطانوی پولیس نے تصدیق کے لیے کینیا ایئر وے جیٹ طیارے کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر تلاشی لی تو طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک بستہ، پانی اور کھانے کی کچھ اشیاء ملیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کینیا کی ایئر لائن کا طیارہ نیروبی سے 9 گھنٹے کی پرواز کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
کینیا ایئرلائن نے مذکورہ شخص کے لینڈنگ گیئر میں سفر کرنے اور بعد ازاں گر کر ہلاک ہونے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ برطانیہ میں اس قسم کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »