تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

حکومت نے گاڑی مالکان کو بڑی خوشخبری دے دی

لاہور: حکومت نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں پر انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے پرانے نرخ بحال کر دیے۔

ایف بی آر نے گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن، تبادلہ اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی سمیت سیٹ کے حساب سے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق گاڑی مالکان سابقہ نرخوں کے مطابق ہی اب اپنی گاڑی کا تبادلہ، رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ادا کر سکیں گے تاہم نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز مسعود الحق کے مطابق سابق نرخوں کو کل سے سسٹم میں اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اسی کے مطابق ہی پرانے نرخوں پر محکمہ ایکسائز ٹیکس کی وصولی شروع کر دے گا۔

نئے مالی سال کے آغاز پر گاڑی مالکان کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 600 فیصد تک اضافے کی بری خبر سنائی گئی تھی۔ جس میں 850 سی سی انجن تک کی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس جو پہلے فائلر کے لیے ساڑھے 7 ہزار اور نان فائلرز کے لیے 10 ہزار روپے مقرر تھا اسے بڑھا کر فی سیٹ 7 اور 10 ہزار روپے کر دیا گیا تھا۔

ایک ہزار سی سی سے 13 سو سی سی کی گاڑیوں پر فائلرز کے لیے 25 ہزار جبکہ نان فائلرز کے لیے 40 ہزار روپے فی سیٹ مقرر کی گئی تھی۔ اسی طرح 1301 سے 1600 سی سی تک کی گاڑیوں پر فائلر کو 50 ہزار روپے فی سیٹ اور نان فائلرز کو ایک لاکھ روپے فی سیٹ اضافی دینا تھے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »