تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

آرمی چیف کی ملکی معاشی معاملات میں دلچسپی اور مشکل فیصلوں کی حمایت لائق تحسین ہے: میاں زاہد حسین

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں قومی معیشت سے متعلق ایک سیمینار میں خطاب کے دوران ملک کی اقتصادی صورتحال پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے معاشی خود مختاری کے بغیر آزادی کو ناممکن قرار دیا ہے جو ایک بہت بڑی حقیقت کا اظہار ہے۔

بری افواج کے سربراہ کی جانب سے ملکی معاشی معاملات میں دلچسپی لائق تحسین ہے جس سے حکومت اور فوج کا ایک پیج پر ہونے اور مل جل کر ملک کو سنگین اقتصادی مسائل سے نکالنے کے مثبت فیصلے کا پتہ چلتا ہے۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ فوج ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے اورفوجی بجٹ میںاضا فہ نہ لینے کا فیصلہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو خوش آئند بھی ہے مگر سیکورٹی چیلنجز کے حوالے سے کسی حد تک تشویشناک بھی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی موجودہ خراب صورتحال کو ماضی میں معاشی معاملات میں بدانتظامی اور مشکل فیصلے نہ کرنے کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل اور نتیجہ خیز فیصلے کئے ہیں جن کو کامیاب بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار اد اکرنا ہو گا۔

دنیا کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جب مشکل حالات میں مختلف اقوام نے اتحاد کا مظاہرہ کر کے سنگین مسائل کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور سرخرو رہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کے تعلق کو بہت بہتر انداز میں اجاگر کیاگیا ہے جس کے بعد تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے اپنا بھرپورکردار اد اکرنے کی ضرورت ہے اورملک بھر کی کاروباری برادری بھی اس سلسلہ میں حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کی بہت ضرورت ہے جس کے بغیر کامیابی مشکل ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی اور اسے مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان اس سلسلہ میں قوم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت غیر ملکی قرضے سو ارب ڈالر سے بڑھ چکے ہیں، ٹیکسوں کی وصولی میںچار سو ارب کی کمی واقع ہوئی ہے، جی ڈی پی 6.2فیصد کی بجائے 2.7فیصد ہو چکا ہے ، ڈسکاﺅنٹ ریٹ 12فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے ۔روپے کی قد ر میں تا ریخی کمی کے باوجود ایکسپورٹس جو ں کی توں ہیں ۔ حکومتی اخراجات ،صنعت و تجارت کے مسائل، ڈالر کی قدر، مہنگائی اور بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہیںجبکہ ایمنسٹی سکیم کے بارے میں کاروباری برادری کے تحفظات کم ہو گئے ہیں مگر دور نہیں ہوئے۔

دس ماہ میں تیل گیس اور بجلی کی قیمت گیارہ بار بڑھائی گئی ہے جبکہ تاجروں اور صنعتکاروںکی مختلف تنظیموں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ان حالات میں حکومت کو درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت کا پہیہ جام نہ ہو جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »