تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بھارت کیخلاف فتح کے بعد انگلینڈ کی نظرے عالمی کپ پر

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ جس طرح ہم نے بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اگر اسے جاری رکھیں تو عالمی کپ جیت سکتے ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا سے جیت پر میں بہت خوش ہوں، جس طرح تمام کھلاڑیوں نے یکجا ہو کر اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس سے ٹیم میں نیا جذبہ آ گیا ہے۔

مورگن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جیسن رؤے کی واپسی سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روئے ایک جارح مزاج بلے باز ہیں جو ٹیم کو بہت اچھا آغاز فراہم کرتے ہیں، ان کی واپسی سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف یکے بعد دیگرے شکست کے بعد انگلینڈ کی بھارت سے جیت نے انہیں دوبارہ عالمی کپ کی سیمی فائنلز تک رسائی کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔

انگلینڈ نے بھارت کو جانی بیئرسٹو کی عمدہ سنچری کی بدولت 31 رنز سے شکست دی تھی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »