کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔
ناصر حسین شاہ کے پاس آبپاشی، جنگلات اور ورکس اینڈ سروسز کے قلمدان تھے جن سے انہوں استعفیٰ دیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے وزارتوں سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کر دیا ہے۔
ٓ
وزیر اعلیٰ سندھ نے ناصر حسین شاہ کا استعفیٰ منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ناصر شاہ گھوٹکی میں ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے کے خواہشمند ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد این اے 205 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب 18 جولائی کو ہوں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار محمد بخش کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جو اس سے قبل کھیلوں کے صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں جب کہ موجودہ صوبائی حکومت میں بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر رہے۔