حکومت سندھ کے سینیئر وزیر سید ناصرحسین شاہ نے وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ کچھ دیر بعد وزیر اعلی سندھ کو اپنا استعفی پیش کردیں گے۔
ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ وزارت سے تو مستفعی ہوجائینگے تاہم بحیثیت رکن سندھ اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
سندھ کے سینئیر صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ کے پاس ورکس اینڈ سروسز،جنگلات اور آپباشی کا چارج ہے۔