تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

بنگلادیش سے مقابلہ، آج قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑے مکمل آرام کریں گے

لندن: ورلڈ کپ میں افغانستان کو زبردست شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج مکمل ڈے آف یعنی آرام کا دن دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز لیڈز سے لندن پہنچی اور آج مکمل آرام کر رہی ہے، ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو آج مکمل آرام کا موقع دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ریلیکس رہیں۔

پاکستان اپنا اگلا میچ بنگلادیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلے گا جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کل سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

ٹیم مینجمنٹ ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بیٹنگ کرنے کی وجہ سے ہاتھ میں تکلیف زیادہ بڑھی تھی ان کی انجری کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض پہلے کی نسبت کم تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو محنت تو لازمی کرنا ہے، بنگلا دیش سے میچ میں کتنا ہی مشکل ٹارگٹ ہو پورا تو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم دعاؤں سے ہی یہاں تک پہنچی ہے ورنہ کب کی فارغ ہو جاتی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »