تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

جب وزیراعظم چاہیں گے سندھ میں تبدیلی آجائے گی: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ جب عمران خان کہیں گے سندھ میں تبدیلی آجائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت میں کرپشن کا ایک اسکینڈل بھی سامنے نہیں آیا، احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے، اوپرکی کرپشن ختم ہوگئی ہے، نچلی سطح پر کرپشن میں کمی آئی ہے، نچلی سطح پرکرپشن کاخاتمہ بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری شوگر مافیا کے لوگ ہیں، انہوں نے زراعت کو نقصان پہنچایا، دس سالوں میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا؟ خوشی ہے زرداری صاحب کو ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ جادوگر آدمی ہے،جب وزیراعظم عمران خان کو کہیں گے سندھ میں تبدیلی آئے گی اور جب عمران خان کہیں گے سندھ میں تبدیلی آجائے گی، کراچی کی سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم نہیں تحریک انصاف ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ پچھلے 10سالوں میں جس نےکرپشن کی سب جیلوں میں جائیں گے، جب سیاسی انٹری کا وقت تھا چوہدری نثار کڑک مرغی کی طرح بیٹھے رہے، اب ان کا وقت نکل چکا، اب ان انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں، سیاست میں ٹائمنگ اہم ہوتی ہے، چوہدری نثار، نوازشریف اور آصف زرداری کا کوئی مستقبل نہیں ہے، یہ ماضی کا حصہ بن چکے، جب شہبازشریف لندن گئے تو مریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا، (ن) لیگ کو توڑنے میں سب سے اہم کردار مریم نواز نے ادا کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے آنے والوں کو آشیانہ فراہم کریں گے، پی ٹی آئی صاف شفاف حکومت،کرپشن کے خاتمے اور گڈگورننس کا وعدہ پورا کرے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »