اسلام آباد: غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حج 2019ء روڈ ٹو مکہ منصوبے کا اسلام آباد سے آغاز ہوگا۔ 51 رکنی سعودی امیگریشن آج اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے روڈ ٹو مکہ منصوبے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل ہے۔ سعودی امیگریشن کا عملہ کل سے ایئرپورٹ پر اپنا نظام قائم کردیں گے۔ سعودی امیگریشن عملہ پاکستانی حجاج کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی مکمل کرے گا۔
غلام سرور خان نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے پائلٹ منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز لگانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ حج 2019ء کیلئے فضائی آپریشن 4 جولائی سے شروع ہوگا۔