لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ لوٹا بننے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنے والے کارکنوں کی قیادت وہ خود کریں گے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 15 ارکان پنجاب اسمبلی نے بنی گالا ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے رکن غیاث الدین، شعیب اویسی، چوہدری اشرف انصاری، فیصل خان نیازی، غلام قاسم ہنجرا، محمد ارشد، اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپور اور نشاط احمد خان ڈاہا شامل تھے۔