جاشورو: رپورٹ (عرفان بلوچ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے سیہون کے گاﺅں بنگل خان بوزدار بوبک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت اور اسپیکر کے کردار کی مذمت کی ہے۔
ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اپوزیشن نے تجاویز دی مگر وفاق نے نہیں سنی وفاق کے ایسے اقدامات کی مذمت کرتاہوں۔
ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاھ نے کہا کہ عمران خان بری طریقے سے ناکام ہوچکا ہے ہر طبقے کا آدمی کہہ رہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اس وجہ سے جو حکومت کا جوسربراھ ہے اسکو ہٹانا چاہیئے۔
نواز لیگ کے ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں نواز لیگ سے پوچھا جائے یہ کام مذمت جیسا ہے کہ اپوزیشن ممبران کو لالچ دیکر یا انہیں حراساں کرکے انکی وفاداریاں تبدیل کی جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال جو پئسے دینے تھے اس میں وفاق نے 665ارب دینے تھے مگر ہمیں 505ارب ملے،سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خود جائزہ لیا ہے۔ فصلوں کا اتنا نقصان نہیں ہوا،ٹڈی دل کے حوالے سے کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمیں بنائی ہیں،ٹڈی دل کے متاثرہ علائقوں میں اسپری کی جارہی ہے، یہ مسئلہ نومبر تک چلے گا۔اس موقع پر انکے ہمراھ پیپلز پارٹی رہنما سید محمد شاھ، امان اللہ شاہانی، ضلع صدر سید آصف شاھ، محمد سلیم باجاری، سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
