ہیڈنگلے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں جہاں افغانی تماشائی جارحانہ ردعمل دینے میں مصروف تھے وہیں اسٹیڈیم میں موجود خاتون پاکستان کے لیے ‘دعائے کامیابی’ پڑھتی رہی۔
Passion & prayers. This is how we proceed. #PakVsAfghan #CWC19 pic.twitter.com/NvQedBQ0nH
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 29, 2019
کرکٹ ورلڈ کپ کے میلے میں پاکستان کی کارکردگی نے پاکستانیوں کو پریشانی میں ڈال رکھا ہے، تماشائی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس تو ہیں لیکن انھیں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتے۔
پاکستان افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والا میچ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا، یہ میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوسکتا ہے۔
افغان تماشائیوں کے ردعمل کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں وہیں اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون کو پاکستان کے لیے دعائیں پڑھتا دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے ایک خاتون بیگ میں ‘دعائے کامیابی’ رکھ کر پڑھ رہی ہیں۔