تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

پاکستان ریلوے نے رائل پام گالف کلب کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے رائل پام گالف کلب کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا۔ روڈ میپ کے مطابق سى اى او ریلوے کى سربراہى میں 9 افسران پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی بنائى جائے گى۔

وفاقی وزير ریلوے شیخ رشید احمد اتوار کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں رائل پام کنٹری کلب سے متعلق روڈ میپ کی منظورى دیں گے۔ سی ای او ریلوے کی سربراہی میں بننے والی نو افسران پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کلب کا قبضہ لینے سمیت تین ماہ تک کلب کے امور چلائے گى۔

روڈ میپ کے مطابق کلب کا موجودہ سٹاف اسى طرح کام جارى رکھے گا جبکہ بنک اکاونٹس کى ٹرازیکشن کے لئے موجودہ دستخط ہولڈرز فورى تبدیل کیے جائیں گے جبکہ یکم جولائى سے بند ہونے والى کمپنى ریڈیمکو کوتیس ستمبر تک موخر کیا جائے گا اور یہ ٹرانزیکشن ایڈوائزری فرم مقرر کرے گى۔

ریڈیمکو ٹرانزیکشن ایڈوائزری فرم کى تقررى کیلئے 15دن کے اندر اشتہار دے گى اور ٹرانزیکشن ایڈوائزر ی سروسز فرم سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینڈر کے لئے ڈاکومنٹ تیار کرے گى جو تمام فنى،معاشى اور قانونى امور کى ذمہ دار ہوگى اور انٹرنیشنل ٹینڈر اور ایگری منٹ تک کام کرے گى۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »