تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بالاکوٹ حملے کا منصوبہ ساز ‘را’ اور کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا آئی بی چیف مقرر

نئی دلی: بھارت میں بالاکوٹ حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنے والے سمانت گوئل کو خفیہ ایجنسی ’را‘ جب کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے اروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’را‘ اور ’آئی بی‘ کے سربراہان کی تقرری کردی ہے۔ دونوں تقرریوں میں پاکستان اور کشمیر دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے۔

2 انتہائی اہم عہدوں کی تقرری کے لیے مودی سرکار نے پاکستانی علاقے پر ناپاک حملے کے منصوبہ ساز سمانت گوئل کو ’را‘ کا اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم ڈھانے والے افسر اروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

دونوں افسران نے اپنے کیریر کا آغاز پولیس کے شعبے سے کیا تھا اور ترقی کرتے کرتے فوج تک پہنچے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے۔ را کے موجودہ چیف انیل کے ڈھسمانا اور آبی بی چیف راجیو جین اس ماہ کے آخر میں ریٹائڑڈ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد سے جارحیت پسند نریندرا مودی نے اپنی پالیسیوں کو جنگی جنونیت کے ساتھ اپنانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »