تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

بلوچستان اور پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کی تباہی، کئی دیہات زیرآب

بلوچستان اور پنجاب میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، دریائے جہلم میں طغیانی کے باعث درجنوں دیہات زیرِآب آگئے۔

لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی سے دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات ،سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں تیزآندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

پنجاب کے اکثرعلاقوں میں باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی۔ موسلادھار بارشوں سے دریائے جہلم میں طغیانی آگئی جس سے سرگودھا کی تحصیل، بھیرہ ، شاہپور ، ساہیوال اور سلانوالی کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔

بھیرہ چھانٹ، کولیاں، کدھ لتھی، ڈھل، چک مبارک، بونگہ سرخرو، ڈھوڈیاں شریف میں سیلابی صورت حال ہے، علاقہ مکین محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث زرعی فصلیں اور مال مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے فلڈ وارننگ تو جاری کی لیکن سیلاب سے متاثرہ دیہات میں اب تک کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچ سکی۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

بلوچستان میں بھی موسلادھار بارشوں سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، سیرو تفریح کے لے آنے والے بھی سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »