تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ہم پر مزید ٹیکس لگایا جائے، امریکی کھرب پتی افراد کا مطالبہ

امریکہ کے 19 کھرب پتی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر مزید دولت ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ معاشرے میں معاشی عدم مساوات میں کمی اور ملکی آمدنی میں اضافہ ہو۔

2020 کے امریکی انتخابات کے لیے متوقع امیدواروں کے نام اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ امیروں پر مزید ٹیکس لگانا امریکہ کی اخلاقی اور معاشی ذمہ داری ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی خزانے میں آنے والے اضافی ڈالر متوسط طبقے کے بجائے امراء کی جیبوں سے نکلنے چاہئیں۔

خط پر دستخط کرنے والے کھرب پتیوں میں مشہور لبرل انسان دوست جارج سوروس اور ان کے بیٹے کے علاوہ فیس بک کے شریک بانی کرس ہیوز بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح اگلے 10 برسوں میں تین ہزار ارب ڈالر کی رقم اکٹھی ہو سکتی ہے جسے صاف توانائی، بچوں کی دیکھ بھال، انفراسٹرکچر کی ترقی اور کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے سینیٹر ایلزبتھ وارن کی اس تجویز کی حمایت کی جس میں کہا گیا تھا کہ 5 کروڑ ڈالر سے زیادہ اثاثے رکھنے والوں پر 2 فیصد جبکہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ اثاثوں کے مالکان پر 3 فیصد ٹیکس لگایا جائے۔

سینیٹر ایلزبتھ وارن نے اندازہ لگایا تھا کہ اس نئے ٹیکس سے صرف 75000 امیر خاندان متاثر ہوں گے۔

کھرب پتیوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس ٹیکس کے ذریعے ہم مشترکہ مستقبل کو لاحق بڑے چیلنجز کو حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے دس فیصد امیرترین لوگوں کا بھی ایک فیصد ہیں، ہماری مجموعی دولت نچلے 90 فیصد طبقے کے برابر ہے، ہمیں امریکہ کے بہتر مستقبل کے لیے مزید ٹیکس دینے پر فخر ہونا چاہیئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »