تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

ایف بی آر 40 سال کی خرابیاں 40 روز میں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے: عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد:مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) 40 سال کی خرابیاں 40 روز میں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے تجارت کےاجلاس کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی ایکسپورٹ گزشتہ سال کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو زیرو ریٹنگ کے خاتمہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رزاق داؤد نے کہا کہ شروع سے مطالبہ کر رہا ہوں کہ زیرو ریٹنگ کے ایس آراو کو نہ ہٹایاجائے اور ایف بی آر اس بات کی مخالفت کرتا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ تجویز بھی دی ہے کہ مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس لگانے کا طریقہ کار طے کیا جائے لیکن ایف بی آر کہتا ہے کہ مقامی فروخت پر ٹیکس لگانا مشکل ہے۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر نے بھی زیرو ریٹنگ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کردیا اور کہا کہ زیرو ریٹنگ ختم کرنے سے انڈسٹری کو ایک دھچکا لگے گا۔ مین انڈسٹری کو دھچکا لگنے سے بہت سی انڈسٹریز بند بھی ہوجائیں گئی۔

اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی و کمیٹی ممبر احمد حسین ڈیہڑ اس بات بر ناراض ہو کر احتجاجاً کمیٹی سے اٹھ کر چلے گئے کیونکہ وزارت تجارت کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو تحریری بریفنگ رپورٹ دو روز قبل فراہم نہیں کی گئی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »