تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیع میں شامل ہے۔

چئیرمین نیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی آپریشنل، مانیٹرنگ اور ایولوشن کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نیب بدعنوانی سے متعلق آگاہی کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے اور نیب نے ملک بھر میں 60 پریونشن کمیٹیاں قائم کی ہیں۔

جسٹس جاوید اقبال نے کمیٹیوں سے متعلق بتایا کہ یہ کمیٹیاں سرکاری اداروں کے ساتھ مشاورت سے عوامی مسائل کے حل اور شناخت کے لیے کام کر رہی ہیں اور مضاربہ اسکینڈل اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی رقم واپسی کے لیے بھی ہر اقدام بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

تین روز قبل نیب نے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے نیب سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ نیب نے فواد چوہدری کے بیان ’’احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں‘‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کا بیان حقائق کے منافی ہے اور ان کے اس بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »