تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی امداد کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں کی امداد کے لیے ایک ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دےدی ہےجسکی نگرانی چھ رکنی کمیٹی کرے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایاہے کہ کمیٹی میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اورمقامی ایم پی اے بھی شامل ہے۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ، مختیارخاص ، ایچ آئی وی اور ایڈز بیماری کا متعلقہ ماہر بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔

اس ضمن میں قائم کی گئی کمیٹی کےٹرمز آف ریفرنس سات ہیں۔ کمیٹی کے ٹی او آرز میں ایچ آئی وی اورایڈز کے مریض کیلئے فلاحی اسکیم شروع کرنا شامل ہے ۔

اسی طرح ان مریضوں کی بحالی کیلئے مختلف پروگرام شروع کرنا اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا بھی کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے۔

سرنجوں اور کنٹراسیپٹو آلات کی قیمتوں پر نظر رکھنے سمیت مرض کی ادویات کی خریداری کرکے تقسیم کرنا بھی کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل کیا گیاہے ۔

کمیٹی کو فنڈز کی بہترین انویسٹمینٹ کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے،یہی نہیں بلکہ کمیٹی کو سرمایہ کاری فنڈز کا منافع شفاف طریقے سے خرچ کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے ایچ آئی وی اور ایڈز کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی خود کرینگے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »