ترکی کے ساحلی شہر استنبول کے میئر کے لیے دوبارہ الیکشن میں صدر طیب اردوان کی حکمران جماعت کو شکست کا سامنا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارہ بی بی سی کے مطابق ووٹوں کی گنتی تقریباً 95 فیصد تک مکمل ہو چکی ہے اور حریف جماعت کے امیدوار امام اوغلو کامیابی کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے 53 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ حکمران جماعت کے امیدوار بن علی یلدرم نے 45 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔
اردوان کے امیدوار نے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے سیاسی حریف کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر امام اوغلو نے جیت کو شہر کے لئے نئی شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم استنبول میں نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس میں تمام لوگوں کے لئے محبت انصاف اور برابری کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 49 سالہ امام اوغلو کا تعلق ریپبلکن پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ 2016 سے 2018 تک ترکی کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔