تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

شہباز شریف نے میثاق معیشت کی تجویز دی،مریم نواز کی بات بھی درست ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی اور مریم نواز نے میثاق معیشت پر جو بات کی وہ بات بھی درست ہے۔

سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معیشت پر محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے، تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے اور حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو بجٹ پر اپوزیشن کی تجاویز پر عمل کرے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میاں شہباز اور مریم نواز کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں، اگر انہوں نے میثاق معیشت کو مذاق کہا ہے تو درست ہے، میاں شہباز ہمارے پارٹی کے صدر ہیں اور میاں نواز کو میاں شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات ہمیں آج بھی متحد رکھے گی وہ میاں نواز کی قیادت ہے، میاں صاحب کا بیانیہ آئین کی زبان ہے، آج اگر میرے یا مریم یا شہباز کے مؤقف کی اہمیت ہے تو وہ نواز شریف کے بیانیے کا امتزاج ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اقدامات کرچکی، میثاق معیشت پر ٹھوس بات نہیں ہوسکتی، ہماری خواہش ہے کہ ملک ترقی کرے لیکن حکومت کی پالیسی درست نہیں، نئی صورتحال میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ بجٹ عوام دشمن ہے، بزنس فرینڈلی نہیں، یہ بجٹ معیشت کو مزید خراب اور کاروبار کو تباہ کرے گا، پہلے کاروبار اور غریب عوام کو ریلیف ملے پھر میثاق معیشت پر بات ہو، اگر حکومت پُرخلوص ہے تو پہلے عوام دشمن بجٹ پر بات کرے۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ آئی ایم ایف اور باہر سے معاشی ڈاکٹر بلانے کے بجائے اندر سے رائے لی جائے، پیپلز پارٹی اور مشرف دور کے لوگ دوبارہ آگئے ہیں اور وہ اپنے چاہنے والوں کے مرضی سے اقدامات لیتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »