کوہستان: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہستان میں مسافروں سے بھری جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے نو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بدقسمت جیپ گدار سے غازی آباد جارہی تھی، جیپ میں اکیس افراد سوار تھے۔
حادثے میں نو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئےایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔