تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو نور خان ائیر بیس پر وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا پُرتپاک استقبال کیا۔
امیر قطر شیخ تمیم کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور جے ایف 17 تھنڈر نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا، اس کے علاوہ مسلح افواج کے دستوں نے شیخ تمیم بن حمد کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی گاڑی خود چلا کر انہیں وزیراعظم ہاؤس لیکر آئے۔
بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنے اپنے ممالک کی وفود کی سربراہی کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم اہم وزراء اور سینیئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امیر قطر وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس دوران وہ صدر مملکت عارف علوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل بھی مارچ 2015 میں امیر قطر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »