اسلام آباد: جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان اورسینیٹرسراج الحق کے درمیان ملاقات میں لیاقت بلوچ، مولانا عبدالغفور حیدری اور میاں اسلم بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی کی تاریخ، مقام اور ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔