ساؤتھمپٹن:کرکٹ ورلڈکپ دوہزار انیس کے اٹھائیسویں میچ میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دومرتبہ کی چیمپئن بھارت نے رواں ٹورنامنٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں بھارت نے تین جیتے اور ایک بارش کے باعث نامکمل رہا، سات پوائنٹس کے ساتھ کوہلی الیون چوتھے نمبرپر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم پانچوں میچ ہارنے کے بعد آخری نمبرپر موجود ہیں۔
میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لوکیش راہول، روہت شرما، وجے شنکر، مہندرا سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، کیدر جادھیو، کلدیپ یادیو، محمد شامی، یوزویندرا چھاہل اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
افغان ٹیم کی قیادت گلبدین نیب کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، اکرام اللہ خیل، نجیب اللہ زدران، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔