تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

خان صاحب اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں: بلاول بھٹو زرداری

نوابشاہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں۔

نوابشاہ میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے 66 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ بینظیر پاکستان کی پہچان تھی، وہ سیاستدان ہوتے ہوئے باکمال والدہ تھیں، انہوں نے سیاست میں قدم رکھا تو سیاست میں نئی روح پھونک دی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کہا گیا کہ بینظیر کو چھوڑ دو اور وزارت عظمیٰ لے لو، آصف زرداری 11 سال جیل میں رہے لیکن قول نبھایا اور باعزت بری ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جیل میں زبان کاٹی گئی لیکن انہوں نے بینظیر کو دیا ہوا وعدہ پورا کیا، مجھے اپنے بہادر والد پر فخرہے، وہ آج بھی جیل میں بے، بی بی آپ کا آصف بیمار ضرور ہے مگر وہ خوف زدہ نہیں بلکہ ہنستے ہوئے پھر لڑرہا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اندھیری قوتوں کے خلاف لڑرہا ہے، ان قوتوں کے خلاف لڑرہا ہے جن کی وجہ سے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کی جانیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا جرم کیا ہے؟ ان کی ساری جوانی جیلوں میں گزری، ان کو اس عمر میں بھی قید کیا گیا لیکن وہ ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے، آصف زرداری نیب اور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

نیب پر تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ، وزیردفاع، اسپیکرپنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف بھی کیسز ہیں، جن حکومتی عہدیداروں کے خلاف کیسز ہیں وہ آزاد ہیں لیکن والد آصف علی زرداری تو ہنستے ہوئے جیل گئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »