تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

نیب کا میرے ساتھ رویہ عزت والا ہے، میں بھی ان کی عزت کرتا ہوں: آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے چوٹ کھاکر سیکھا ہے لیکن امید ہے اس بار دھوکا نہیں ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب والے اپنی استعداد کے مطابق مجھ سے سوال کرتے ہیں، نیب کا میرے ساتھ رویہ عزت والا ہے تو میں بھی ان کی عزت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ سابق صدر کی گرفتاری کے موقع پر نیب حکام کا ان سے رویہ مثبت رہا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر بلاول بھٹو اسٹینڈ لیں گے، بلاول کی اپنی سوچ ہے اور جیسے بلاول کہیں گے ویسا ہوگا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بیٹھ گئے لیکن عمران خان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آسانی سے آتا ہے، اسے جمہوریت کی قدر نہیں ہوتی اور عمران خان کو جمہوریت کی قدر نہیں ہے، اس کو احساس نہیں عوام کو کیا مشکلات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ممکنہ گرفتاری کی باتیں افواہیں ہیں، کان نہ دھریں، این آر او ہوتا تو کیا یہاں بیٹھا ہوتا؟ عمران خان سیاسی قوت سے نہیں آیا، مہنگائی بڑھ رہی ہے لوگوں کے گھر اجڑ رہے ہیں، لوگوں کے چولہے بند ہورہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ انہیں جانا پڑے گا۔

صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ ن لیگ نے ہمیشہ آپ کو ڈسا، کیا گارنٹی ہے آپ دونوں ٹھیک چلیں گے؟ جس کے جواب میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ آپ کی بات ٹھیک ہے، انسان چوٹ کھا کر سیکھتا ہے، انہوں نے بھی چوٹ کھائی ہے، ہم نے بھی کھائی ہے لیکن امید ہے اس بار دھوکا نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں تاہم انہیں بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ لایا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »