تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

ایک وی آئی پی قیدی نے میٹھے الفاظ میں این آر او مانگا ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایک وی آئی پی قیدی نے میٹھے الفاظ میں این آر او مانگا ہے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف علی زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ جزا و سزا کے عمل سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کل ایک وی آئی پی قیدی پروڈکشن آرڈرکےذریعے پارلیمنٹ آئےاور انہوں نے دبےالفاظ میں حکومت سےاین آراومانگااور کہا حساب کتاب بند کیا جائے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےکہاتھا ہم نےطاقتور سےاحتساب کاآغازکرناہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کے ارکان حصہ لے رہےہیں،کل الیکشن کمیشن نےوزیر اعظم کوایک نوٹس جاری کیاہے۔اس نوٹس کاجاری ہوناتعجب کاباعث ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں صوبائی اختیارات کابےدریغ استعمال کیاجاتاہے۔سندھ میں موجودالیکشن کمیشن اچانک جاگ جاتا ہے۔وہاں الیکشن کمیشن کاکردارنظرنہ آنابہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔آئینی کردارکوصرف یک طرفہ استعمال کیاگیاہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کونوٹس جاری کرنےکامطلب ہے کہ ادارےاب بھی بااختیارنہیں ہوئے،نوٹس تب جاری ہوجب وزیر اعظم خلاف ورزی کریں۔ وزیراعظم تعزیت کےلیے گئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج چودھری برادران نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ بجٹ کووفاق سے منظورکرانے میں ق لیگ ہراول دستےکاکردار اداکرےگی،وزیر اعظم نےق لیگ کوموثراتحادی کاکرداراداکرنےپرخراج تحسین پیش کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بجٹ سےمتعلق مکمل حمایت کا یقین دلایاہےق لیگ وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس کرانے میں کردارادا کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نےگزشتہ روز قومی اسمبلی سے خطاب میں کہاتھا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور اگر پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہم ملکی معیشت سنبھالنے کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ جب ملک میں پاکستان نہ کھپےکا نعرہ لگایا جارہا تھا تو پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپے کی بات کی ۔ آئیں ملکر معیشت پرحکومت اور اپوزیشن ملکرکو ئی معاہدہ کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کہا جارہاہے کہ جن کے بنک اکاؤنٹس میں 5لاکھ روپے ہیں انکو نوٹسز جاری کیے جائینگے۔ یہ کس کس سے حساب لینگے؟ حساب کتاب بند کرکے آگے کی بات کی جائے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »