تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ، حمزہ شہباز نے کیک کاٹا

پاکستان کی سابق وزیرااعظم شہید بے نظیر بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورقائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی طرف سے کیک کاٹا گیاہے۔

بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے مختصر تقریب پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ کے چیمبر میں ہوئی۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی عظمی بخاری، سمیع اللہ خان وارث کلو، ثانیہ عاشق اور خلیل طاہر سندھو بھی شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی اراکین میں سید حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی، شازیہ عابد اور دیگر نے سالگرہ کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ بی بی شہید بہت عظیم اور دلیر خاتون تھیں،سانحہ کارساز کے بعد انہیں معلوم تھا کہ موت انکا پیچھا کررہی ہے،تمام تر خطرات کے باوجود بی بی شہید نے قوم کی خدمت جاری رکھی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور جمہوریت کی خطر اپنی جان کی قربانی دیمیں ہمیشہ سے بی بی شہید کی قدر کرتاہوں۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی رہنما سید حسن مرتضی نے کہا کہ بی بی شہید نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں،ہم بی بی شہید کے کردار کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوکر کیک کاٹا ہم ان کے مشکور ہیں۔ ہم ہمیشہ مل کر چلنے کے خواہش مند رہے ہیں۔

سید حسن مرتضی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی ن لیگ کے ساتھ ملکر آگے چلیں یہی بی بی شہید بھی کہتی تھیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »