تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پورا سندھ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے: جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پورا سندھ پوری طرح سے کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور بجٹ کا ایک پیسہ بھی صوبے میں خرچ نہیں ہوا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سکھر میں اراضی کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ پوری طرح سے کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، بجٹ کا ایک پیسہ بھی سندھ میں خرچ نہیں ہوا، لاڑکانہ میں ایچ آئی وی نے برا حال کردیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، اب یہ اتنا بڑھے گا کہ پورا لاڑکانہ اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔

معزز جج نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں 50 ڈگری کے باوجود کثیرالمنزلہ عمارتیں ہوں لیکن سکھر جیسے گرم شہر میں کثیرالمنزلہ عمارتیں بنادی گئیں اور سہولیات نہیں، لوگوں کو پانی میسر نہیں اور رات کو بجلی کے بغیر سوتے ہیں، بنیادی ضروریات سے محروم لوگ تشدد پسندی کی طرف مائل ہوتے ہیں اور کرائم ریٹ بڑھتا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے میئر سکھر سے مکالمہ کیا کہ آپ بھی جاگ جائیں جس پر میئر نے جواب دیا کہ ہم نے ماسٹر پلان مرتب کیا ہے۔

اس پر معزز جج نے برہمی کا اظہار کیا کہ آپ کا ماسٹر پلان جائے، جہاں بھی جائے، آپ کے ماسٹر پلان کی ایسی کی تیسی، آپ سب لوگ سسٹم کا حصہ ہیں اور جانتے ہیں کہ سسٹم کیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »