تازہ ترین
گورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس: قومی ٹیم پر مکمل اعتماد اور سپورٹ کا اعادہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم پر مکمل اعتماد اور سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں پرفارمنس، ٹیم اسٹرکچر، فرسٹ کلاس کرکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورننگ بورڈ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں تاہم امید ہے باقی میچزمیں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ میچ آفیشلز اور پلیئرز کے تبادلے پر بات چیت ہوئی جب کہ ورکشائر کاؤنٹی کے ساتھ بھی پلیئرز کے تبادلے کا معاہدہ ہوچکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی سی بی آئندہ سال فرسٹ کلاس پلیئرز انگلینڈ بھی بھیجے گا۔

پی سی بی گورننگ بورڈ نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اور اس کے نتیجے میں شائقین کی شدید تنقید کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود، چیف سلیکٹر انضمام اور منیجر طلعت علی کو فارغ کیے جانے کی اطلاعات تھیں۔

اُدھر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فون کر کے ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ہونے والی شدید تنقید پر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

احسان مانی نے سرفراز احمد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئی اس لیے دھیان کھیل میں رکھ کر اچھا کھیل پیش کریں، قومی ٹیم کو مزید چار اہم میچز کھیلنے ہیں اس لیے صرف کھیل پر فوکس رکھیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »