تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

پیپلز پارٹی سندھ حکومت بچانے کے لیے سرگرم ہوگئی،پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمیداری سونپ دی گئی

کراچی: رپورٹ (نیاز اے کھوکھر) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ حکومت بچانے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی کے سینیٹر رہنماؤں سید خورشید شاہ،سید قائم علی شاہ،قمرالزمان قائرہ سید نوید قمر الزمان شاہ اور نثار احمد کھوڑو کو ذمیداری سونپ دی ہے کہ وہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سے رابطا کرکے انہیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دیں۔

انتہائی باخبر ذرائع نے قومی مقاصد نیوز کو بتایا ہے کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ان پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ ایم کیوایم اور جی ڈی اے سے تمام رابطوں کو خفیہ رکھا جائے اور انہیں سندھ حکومت میں موں مانگی وزارتوں کی بھی پیشکش کی جائیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کے پیپلز پارٹی کو یقین ہو گیا ہے کے آنیوالے دنوں میں پی ٹی آئی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے مل کر پیپلز پارٹی کو توڑ کر سندھ حکومت گرا سکتی ہیں جبکہ بجٹ اجلاس سے پیپلز پارٹی کے کئی ارکان کے غائب رہنے پر بھی پیپلز پارٹی کے اندر مایوسی جیسی کیفیت نظر آ رہی ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کے نیب تحویل سے آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو پیغام بھیجا ہے کے وہ اپنے ایم پی ایز پر نظر رکھیں اور انہیں ہر صورت پارٹی کے ساتھ کھڑا ہونے کی تلقین کریں اور جو میمبران بیرون ملک ہیں انہیں واپس آنے کی ہدایت کریں اس خفیہ سیاسی سرگرمیوں پر جی ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کے اس وقت جب پیپلز پارٹی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے اس وقت کون پیپلز پارٹی سے اتحاد کا سوچے گا البت پیپلز پارٹی کی ڈوبتی کشتی سے کئی سوار بھاگ سکتے ہیں کیوں کہ پیپلز پارٹی نے گیارہ سالوں میں سندھ میں جو تباہی کی ہے وہ ایک کھلا باب ہے دوسری جانب پیپلز پارٹی کے اندر وزیراعلی سندھ کی تبدیلی کی باتیں بھی خود پیپلز پارٹی کے اندر سے نکل رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سید مراد علی شاہ کے خلاف نیب تحقیقات کی وجہ اور حکومت بچانے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا آخری حربہ استعمال کر سکتی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »