تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

وزیراعظم گھوٹکی پہنچ گئے، علی محمد مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

‏گھوٹکی: وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے گھوٹکی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر کی وفات پرانکے اہل خاندان سے تعزیت کی ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیرمیاں محمد سومرو اور جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے رہنما سردار علی گوہر مہر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شریک ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی مہر کی آج تحریکِ انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا گھوٹکی سے واپسی پر لاہور آئیں گے جہاں وہ اپنی فیملی میں نجی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان لاہورمیں اپنے ماموں ہمایوں زمان خان کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر جاکر اپنے ماموں کے اہل خانہ سےتعزیت کرینگے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ گھوٹکی میں وزیر اعظم کی آمد غیرقانونی ہے،الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سرکاری عہدوں پر فائز لوگ ایسے علاقوں کا دورہ نہیں کرسکتے جہاں انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیاہو۔

سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نہ صرف گھوٹکی کا دورہ کررہے ہیں بلکہ علاقے کے لوگوں کو بلایا گیاہے۔ یہ عمل وزیر اعظم کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس عمل سے شفاف انتخاب کی توقع نہیں ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »