تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

مورگن نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

مانچسٹر: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آئن مورگن نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانےکاعالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلس ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے ٹورنامنٹ کی سب سے کمزور ٹیم کے خلاف چھکوں کی بارش کرتے ہوئے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانےکاعالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
آئن مورگن نے مخالف ٹیم کے خلاف 17 چھکے لگا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل کسی ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ روہت شرما اور اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 16، 16 چھکے لگائے تھے۔

آئن مورگن مجموعی طور پر 193 چھکوں کے ساتھ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »