کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی بڑھتی قدر کو بریک لگ گئے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس تین سو ستر پوائنٹس کی کمی کے باعث پینتیس ہزار کی حد بھی گنوا بیٹھا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر اکسٹھ پیسے سستا ہوگیا ہوکر ایک سو چھپن روپے پینتیس پیسے پر آگیا ہے۔