واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔ ایران کو جنگی رویے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں گے جن میں سفارتکاری، بحری جہازوں کی روٹ پر محفوظ رسائی وغیرہ شامل ہیں۔
امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران خلیج عمان میں آئل ٹینکروں پرحملے میں ملوث ہے۔ ہمارے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہیں جو جلد دنیا کو دکھائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکااورایران کےدرمیان تناؤ اس وقت بڑھا جب امریکا نے خلیج عمان میں ایران کی جانب سےدو آئل ٹینکروں پر حملے کا الزام لگایا جبکہ ایران نے امریکی الزام کو مسترد کیاتھا۔