مانچسٹر: عالمی کپ 2019 کے 22 ویں میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بلے بازی جاری ہے، کوہلی الیون نے 30 اوورز کے اختتام پر 178 رنز اسکور کر لئے ہیں جبکہ اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہو چکا ہے۔
اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
روہت شرما اور انجری کے باعث باہر ہونے والے شیکھر دھون کی جگہ کے ایل راہول نے بھارتی بلے بازی کی کمان سنبھالی، پاکستان کی جانب سے محمد عامر جلد وکٹ حاصل کرنے کی امید سے پہلا اوور کروانے آئے تاہم انہیں وکٹ تو نہ حاصل ہو سکی مگر ان کی گیند سیم اور سوئنگ ضرور ہوئی۔انہوں نے میڈن اوور کروایا۔
دوسری جانب پچ کے درمیان بار بار بھاگنے پر ایمپائر نے محمد عامر کو وارننگ دے دی
حسن علی کی اچھے گیند بازی کے باوجود روہت شرما خوش قسمت رہے اور گیند بلے کا اندرونی کنارا چھوتی ہوئی باؤنڈری پار گئی، ابتدائی تین گیندیں اچھی کرانے کے بعد حسن نے اگلی تینوں گیندیں شرما کے پیڈ پر کروائی جس پر انہوں نے پانچ رنز اسکور کئے۔