اولڈ ٹریفورڈ: کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈکپ کا اہم میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 163 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے نصف سنچری مکمل کی تاہم لوکیش راہول 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراونڈ کے اوپر بادل ہیں اس لیے پہلے بالنگ کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بالنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔