تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

جیت کیلئے اسپیشلسٹ بیٹسمین اور باؤلرز لیکر جاؤ حاضر دماغی میچ کا فیصلہ کرے گی: وزیر اعظم کا قومی ٹیم کو مشورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت میچ سے قبل سرفراز الیون کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جیت کیلئے اسپیشلسٹ بیٹسمین اور باؤلرز لیکر جاؤکیونکہ حاضر دماغی آج کے میچ کا فیصلہ کرے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے،جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے اسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے،کیونکہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، ساتھ ہی وزیراعظم نے مشورہ دیا کہ اگر پچ نم نہ ہو تو سرفراز ٹاس جیت کر بیٹنگ کرے۔

 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے بھارت آج فیورٹ ہو، سرفرازالیون کوہارکا ڈرختم کرنا ہو گا، قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے، پھرنتائج کچھ بھی ہوں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کریں،کیونکہ ذہن ایک وقت میں ایک ہی سوچ رکھ سکتا ہے۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہار کا خوف منفی اور دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کرتا ہے،ہار کے خوف کے باعث آپ حریف کی غلطیوں سے فائدہ بھی نہیں اٹھاسکتے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد کو بے باک کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سرفراز احمد کو اپنے اسی بے باک انداز کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

 

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا ڈر دل سےنکال دو، جوحشرمودی کاکرغزستان میں ہوا وہی بھارتی کرکٹ ٹیم کا مانچسٹر میں ہوگا۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ کرکٹ پلس کی حیثیت رکھتا ہے، پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کےساتھ ہیں۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم پورےحوصلے،جواں مردی اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترے، انشاء اللہ کامیابی اور سرفرازی پاکستانی ٹیم کامقدربنےگی، ہم بھارت کو بتا دیں گے کہ پاکستانی ٹیم اور عوام کسی سے کم نہیں ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »