تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کٹھن سفر تھا جو طے ہوا، اب معیشت ٹیک آف کرے گی : وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کٹھن سفر تھا جو طے کرلیا اور اب معیشت ٹیک آف کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں اورسینئر رہنماؤں کا بنی گالا میں اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر مراد سعید اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی شریک تھے۔

اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید، جہانگیرترین، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا جب کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اجلاس میں زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کا مقصد 24 ہزار ارب قرضوں کا حساب ہے اور تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرےگی کیوں کہ کٹھن راستہ تھا جو طے کرلیا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

اجلاس میں احساس اور غربت خاتمہ پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھاکر191 ارب تک لے گئے ہیں کیوں کہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »